کالج کے طلباوطالبات کے لئے ’فیس بک‘ کیمپس کا آغاز

سان فرانسسكو: فیس بک نے کورونا وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد ہم جماعتوں میں رابطے کےلئے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا ہے جسے ’فیس بک‘ کیمپس کا نام دیا گیا ہے۔

ماضی میں ایسی ہی ایک ایپ ’فیس میش‘ کے نام سے مارک زکربرگ نے اس وقت بنائی تھی جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے۔ اس وقت فیس میش ہارورڈ کے طلباوطالبات کی ایک ڈائریکٹری جیسی ویب سائٹ تھی۔ اس کےبعد اس خیال سےفیس بک نےجنم لیا جو کرہِ ارض پر سوشل میڈیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

اب دوبارہ مارک زکربرگ کو کالج کا خیال آیا ہے۔ اس کے تحت فیس بک کی ایک مخصوص جگہ کالج کے طلبا و طالبات کو دی جائے گی ۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ کیمپس جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں اور طالبعلم آن لائن پڑھائی کررہے ہیں۔ اس تناظر میں ہر کوئی کالج کے روزوشب سے جڑنا چاہتا ہے۔ اس لئے یہ ایک کالج نیٹ ورک ہوگا۔ اس پلیٹ فارم کی بدولت کالج سے دور رہ کر بھی کالج سے وابستہ رہا جاسکتا ہے۔

اسے یوں سمجھئے کہ یہ فیس بک ورک پلیس ہی کی طرح کا پورٹل ہے جو صرف کالجوں کے لیے مخصوص ہوگا۔ اس میں کالج کے ای میل ایڈریس کی تصدیق کے بعد کھولا جاسکے گا۔ طلبا و طالبات اسٹڈی گروپس بناسکیں گے اور مجازی تفریبات جاری رکھ سکیں گے۔

ہر کیمپس پروفائل میں آپ کا نام ، کور فوٹو، اپنے فیس بک کی پروفائل کی تصویر ہوگی۔ ساتھ ہی ڈگری کا سال اور دیگر تفصیلات بھی شامل کی جاسکیں گی۔ جب آپ چاہیں اپنا پروفائل ختم کرسکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے