پاکستان میں بلیک بیری سروسزکومزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی

پاکستان میں بلیک بیری سروس کو مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔ پی ٹی اے کی ہدایت پر بلیک بیری کی ای میل اور میسیج سروس یکم دسمبر سے ختم ہونی تھیں، اب 31 دسمبر کو ختم ہوں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جانے کا دکھ ہے مگر صارفین کی تمام معلومات فراہم کرنے کی درخواست نہیں مان سکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلیک بیری 2015ء کے آخر میں پاکستان میں اپنا کام مکمل طور پر بند کردے گی۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے بلیک بیری صارفین کےتمام میسج اور ای میلوں کی مانیٹرنگ کی درخواست پر کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی حکومت نے دہشت گردی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلیک بیری کمپنی کو ہدایت کی تھی کہ بالعموم تمام صارفین کا ڈیٹا اسے فراہم کیا جائے۔

بلیک بیری حکام کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف ہر قسم کے تعاون کو تیار ہیں، لیکن ان سے منتخب صارفین کا نہیں بلکہ تمام صارفین کا ڈیٹا طلب کیا جارہا ہے جو وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں فراہم نہیں کر رہے۔

امریکا میں بھی پہلے این ایس اے تمام صارفین کا ڈیٹا اکھٹا کرتی تھی مگر عدالتی حکم کے بعد اب صرف منتخب افراد کا ڈیٹا لیا جارہا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے