کم کادریشان سمیت درجنوں شوبز ستاروں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کرنے کا اعلان

امریکی اداکارہ و ماڈل کم کادریشان اور دیگر درجنوں شوبز ستاروں نے نفرت آمیر پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کم کادریشان نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا بیان میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے بہت سنجیدہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کم کادریشان اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بائیکاٹ سول سوسائٹی کی جانب سے شروع کی گئی اسٹاپ ہیٹ فیئر پرافٹ (stophatefareprofit) مہم کا حصہ ہے۔

اس مہم کے تحت شوبز شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کریں گے۔

کم کادریشان نے لکھا کہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے نفرت، پروپیگنڈے اور غلط معلومات پھیلانے کے معاملے پر میں خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ غلط معلومات سے ہمارے الیکشن اور جمہوریت پر سنگینں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس مہم کے تحت ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو، ساشا بیرون، جینیفر لارنس اور گلوکارہ کیٹی پیری بھی شامل ہیں۔

گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر لکھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے غلط معلومات پھیلانے پر بیکار نہیں بیٹھ سکتی۔

خیال رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف اسٹاپ ہیٹ فیئر پرافٹ مہم رواں برس جون میں شروع ہوئی تھی جس میں ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت آمیز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک جو انسٹا گرام اور واٹس ایپ کا بھی مرکزی گروپ ہے، اس نے گزشتہ برس اشتہارات کی مد میں 70 ارب ڈالر کمائے تھے۔

جون میں ہی فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ایسے تمام اشتہارات ہٹا دیے جائیں گے جو نفرت پر مبنی ہوں گے لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز اشتہارات اور غلط معلومات پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے