سوئی سدرن نے سردیوں میں بڑے پیمانے پرگیس قلت کا خدشہ ظاہرکردیا

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سردیوں میں بڑے پیمانے پر گیس قلت کے خدشےکا اظہار کردیا۔

سوئی سدرن کے اعلامیے کے مطابق موسم سرمامیں 30 کروڑ مکعب فٹ یا 25 فیصد تک گیس کی قلت ہوگی اور حالت مزید پیچیدہ ہوں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کاکہنا ہےکہ کے الیکٹرک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ فی الحال گیس کےکم پریشرکی شکایت چندروز میں دور ہونےکا امکان ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں گیس کی قلت کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا ہے اورصنعتی علاقوں میں پیداواری عمل بری طرح متاثر ہے۔

گیس کی کمی سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر تونائی عمر ایوب خان بھی سردیوں میں گیس کے سنگین بحران کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرانی گیس فیلڈز کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے اور سوئی سدرن کے نظام میں گیس کمی کا حجم 100سے بڑھ کر150 ملین مکعب فٹ ہوگیا ہے،جس کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور رواں موسم سرما میں گیس قلت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے