ملکہ ترنم نورجہاں کی 94 ویں سالگرہ

10 ہزار سے زائد غزلیں و گیت کا بڑا ریکارڈ رکھنے والی ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 94 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

ملکہ ترنم نورجہاں 21 ستمبر1926ء کوقصورمیں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جب کہ نورجہاں ان کا فلمی نام تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیرکا آغاز1935 میں ’’پنڈ دی کڑی‘‘ سے کیا۔ وہ قیام پاکستان کے بعد اپنے شوہرشوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہوگئیں۔ 1965ء کی جنگ میں انہوں نے ’’میرے ڈھول سپاہیا ‘‘، ’’اے وطن کے سجیلے جوانو‘‘، ’’ایہہ پتر ہٹاں تے نیئی وکدے‘‘، ’’او ماہی چھیل چھبیلا‘‘، ’’یہ ہواؤں کے مسافر‘‘، ’’رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو‘‘، ’’میرا سوہنا شہر قصور نیں‘‘ سمیت بے شمار ملی نغمے گا کرقوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔

انھوں نے مجموعی طورپر10 ہزارسے زائد غزلیں وگیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا ’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘ بے پنا ہ ہٹ ہوا جس نے ملکہ ترنم کوکامیابیوں کے نئے سفرپرگامزن کردیا۔

گلوکارہ نے نہ صرف گلوکاری بلکہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ نورجہاں نے 1942 میں فلم ’خاندان‘ میں مرکزی کرداراداکیا۔ بطورمرکزی اداکارہ یہ فلم نورجہاں کی اولین فلم تھی جوکامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں سب سے بڑے سول اعزازستارہ امتیازاورتمغہ امتیازسے نوازا گیا جب کہ 1987 اور2002 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے