سینٹر فار ایکسلینس ان جرنالزم (CEJ) کے زیر اہتمام ” بیسک ہیلتھ رپورٹ کے حوالے سے دو روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد ، ملک بھر سے کثیر تعداد میں صحافیوں کی شرکت …
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافتی ادارے سینٹر فار ایکسلینس ان جرنالزم (CEJ) کے زیر اہتمام منرل واٹر کمپنی نیسلے پاکستان کے تعاون سے ” بیسک ہیلتھ رپورٹ کے حوالے سے دو روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ میں ملک بھر سے فیلڈ ورک میں موجود صف اول کے صحافیوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا انعقاد آن لائن زوم ایپ کے ذریعے منعقد کیا گیا ہے۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر فار ایکسلینس ان جرنالزم (CEJ) کے ڈائریکٹر کمال صدیقی نے کہا کہ سی ای جے کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ صحافیوں کو ان کے کام میں بہتری پیدا کرنے کیلئے ان کی رہنمائی کریں اور نوجوان صحافیوں کو آگے لانے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے بعد سے صحت کے حوالے سے رپورٹنگ میں بہت اضافہ ہوا، لہذا اس ورکشاپ کے ذریعے ہم ان صحافیوں کو رہنمائی کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کے کام میں مزید بہتری پیدا ہو۔
ابتدائی روز پاکستان میں صحت کی صورتحال ، محکمہ صحت کی کارگردگی اور اس میں بہتری کے حوالے سے ڈاکٹر فوزیہ اور شبنم نورین نے شرکا کو مفصل لیکچر دیا۔ لیکچرز کے آخر میں شرکا کیلئے سوال و جواب کی نشست بھی رکھی گئی ۔
ورکشاپ کے دوسرے روز سب سے اہم اور دلچسپ ورکشاپ جیونیوز سے تعلق رکھنے والے سنیئر ٹرینر رحم دل کا موبائل جرنلزم کے حوالے سے خصوصی سیشن تھا جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ورکشاپ کا اختتام ڈائریکٹر سی ای جے کمال صدیقی کے ایتھک اور جرنلزم کے اصول وقوانین پر مشتمل قیمتی لیکچر کے ساتھ ہوگیا۔ ملک بھر سے ورکشاپ میں شریک صحافیوں نے سی ای جے کے اس اقدام کو سراہا اور مستقبل میں مزید اس طرح کے کورسز منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔