پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسری قسط کیلئے جائزہ مذاکرات جاری

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔

فریقین ورچوئل مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں اور دوسرے جائزہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج کی تیسری قسط جاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دے تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔

پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے دو قسطوں میں ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے