جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کورونا وائرس سے ہلاک

جاپان کی معروف فیشن برانڈ کینزو کے بانی کینزو ٹکاڈا عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد پیرس کے امریکن اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کو مقبولیت ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں شوخ رنگ اور منفرد گرافکس سے ملی جب کہ وہ پہلے جاپانی ڈیزائنر تھے جو پیرس کے فیشن میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

کینزو ٹکاڈا جاپان میں پیدا ہوئے تھے لیکن 1960 میں انہوں نے فرانس جانے کا فیصلہ کیا اور تب سے وہ فرانس میں ہی قیام پذیر رہے۔

کینزو کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ’جاپانی ڈیزائنر کینزو ٹکاڈا کے تقریباً 8000 ڈیزائنز تھے اور وہ کبھی بھی فیشن اور فن سے دور نہیں ہٹے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے