خطرناک حادثے کے بعد اداکار شہریار منور کی لندن میں سرجری

اداکار شہریار منور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا سے اچانک غائب ہوگئے تھے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا۔

اب اداکار نے کئی روز بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

شہریار منور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’2 ماہ قبل وہ موٹرسائیکل پر گلگت سے ہنزہ کے لیے گئے تھے کہ اس دوران خطرناک حادثہ پیش آیا‘۔

اداکار نے بتایا کہ ’اگر وہ اُس وقت ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی چیزیں نہ پہنے ہوئے ہوتے تو یہ حادثہ ان کے لیے مزید خطرناک ثابت ہوسکتا تھا‘۔

شہر یار منور نے مزید بتایا کہ ’ان کا ایک کندھا بری طرح سے ٹوٹ گیا تھا اور سلسلے میں وہ سرجری کے لیے لندن گئے تھے جہاں ان کا آپریشن ہوا اور اب ان کا کندھا حرکت کر رہا ہے اور ان کی پٹی بھی اتر چکی ہے‘۔

دوسری جانب شہریار منور نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ موٹرسائیکل ایک اچھی سواری ضرور ہے لیکن یہ اتنی ہی خطرناک بھی ہے اور اس پر سفر کرتے ہوئے حفاظتی گئیر ضرور پہنیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے