اداکارہ صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
شادی کے بعد اداکارہ صنم چوہدری نے تاحال کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا اور اب گزشتہ دن اداکارہ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سے آگاہ کیا۔
صنم چوہدری نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام شاہ ویر ہے۔
صنم چوہدری نے بیٹے شاہ ویر کی آمد پر ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہونے پر شوبز انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’آسمانوں پر لکھا‘، ’میرے مہرباں‘، ’کٹھ پتلی‘ اور ’میرے ابو‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔
اداکارہ کے شوہر سومی چوہان امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ میوزک کمپوزر بھی ہیں۔