کیمسٹری کا نوبیل انعام تاریخ میں پہلی مرتبہ دو خاتون سائنس دانوں کو مل گیا

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسس نے 2020کے نوبیل انعام برائے کیمیا کا اعلان کردیا ہے۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہونے والی تقریب میں کیمیا کے شعبے میں 2020 کے نوبیل انعام کا اعلان مشترکہ طور پر 2 خواتین سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کیا گیا۔

2020کا نوبیل انعام برائےکیمیا حاصل کرنے والی خواتین سائنسدانوں میں فرانس کی ایمانوئل شارپینٹیئر اور امریکا کی جینیفر ڈوڈنا شامل ہیں۔

دونوں خواتین سے قبل صرف پانچ خواتین ایسی تھیں جنہیں کیمسٹری کا نوبیل انعام دیا گیا تھا مگر اکٹھی دو خواتین کو یہ انعام پہلی مرتبہ دیا گیا ہے۔

دونوں خواتین کو جینز کی تبدیلی سے متعلق طریقہ کار دریافت کرنے پر اس انعام کا حقدار قرار دیاگیا ہے۔

اس تکنیک کے ذریعے جانوروں، درختوں اور مائیکروآرگینزم کے ڈی این اے مکمل درستگی کے ساتھ تبدیل کیے جاسکتے ہیں، یہ تکنیک کینسر کے علاج کی نئی تھراپیز میں بھی استعمال کی جارہی ہے اور اس سے مستقبل میں موروثی بیماریوں کے علاج میں بھی مدد ملنے کی امید ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے