نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اعلامیے میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اکتوبر کے بلوں میں صارفین سے بڑھائی گئی رقم وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے