عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو بھی کورونا کا شکار ہوگئے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میں فی الحال کورونا کی کوئی علامات نہیں اور وہ سیلف آئسولیشن میں ہیں۔

رونالڈو کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

خیال رہے کہ رونالڈو اس وقت اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا حصہ رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ میں سوئیڈن کے خلاف گول کرکے فٹبال کے عالمی مقابلوں میں 100 گول کرنے والے دوسرے اور یورپ کے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔

اس سے قبل رونالڈ پروفیشنل فٹبال کیریئر میں 700 گول کرچکے ہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چھٹے فٹبالر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے