زمبابوے کیخلاف سیریز: قومی کھلاڑیوں کے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آ گئیں

زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے، جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں میں ایک ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کرنے کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

قومی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے آج بروز جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے