بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری معرکہ کل ہوگا

کراچی کے چھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے پولنگ کل ہوگی ۔ کراچی، ملتان، راول پنڈی اور سیالکوٹ میں دلچسپ اور اہم مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

کراچی میں 247 یونین کمیٹیوں کے لیے انتخاب ہو رہا ہے۔ کراچی میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن اور چھ اضلاع شرقی، غربی، وسطی، جنوبی، ملیر اور کورنگی کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنوں کے لیے انتخاب ہوگا۔

247 یوسیز کے ساتھ ساتھ 988 وارڈز پر بھی الیکشن ہوگا، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں ضلع کونسل کا بھی انتخاب ہوگا،رینجرز اور پولیس کے دستے پولنگ اسٹیشن کی حدود میں تعینات رہیں گے۔

کے ایم سی اور چھ ڈی ایم سیز میں خواتین کی 33 فیصد جبکہ مزدور کسان، نوجوانوں اور اقلیتوں کے لیے پانچ پانچ فیصد نشستیں بھی مختص کی گئی ہیں۔ پنجاب میں اہم ترین معرکہ راول پنڈی اور ملتان میں ہوگا، اس کے علاوہ خوشاب ،جھنگ ، لیہ، بہاول پور، رحیم یار خان ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور ، سیال کوٹ اور نارووال میں بھی انتخابی دنگل سجے گا۔

پنجاب میں 6 میونسپل کارپوریشنوں راول پنڈی، مری، سیال کوٹ، ملتان، بہاول پوراور ڈیرہ غازی خان میں 184 شہری کمیٹیوں پر بھی انتخاب ہوگا۔ پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد پولنگ اسٹاف اپنی خدمات انجام دے گا، ایک کروڑ 78 لاکھ 32 ہزار935 مرد اور خواتین ووٹرز ووٹ ڈالیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے