ملک میں سونےکی قیمت میں آج کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور فی تولہ سونے کی قدر گذشتہ روز کی قیمت پر برقرار ہے۔
سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15ہزار 350 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قدر 98 ہزار 894 روپے پربرقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 902ڈالر فی اونس ہے۔