حکومت کا روس سے مزید 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے اور روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔

خیال رہے کہ اس سال گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر کی گئی تھی۔

اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی کی درخواست پرگندم کی درآمد کا حجم 15 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھاکر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی میں روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم کی قلت پر فوری طور پر 15 لاکھ ٹن گندم درآمد کی اجازت دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے