پاؤں کی بدبو اور پیروں کے بیکٹریل انفیکشن کو ختم کرنے والی جرابیں ایجاد

بنکاک: سائنس دان ایسی جرابیں تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے جنہیں پہننے کے بعد پاؤں کی بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں واقع مہیڈول یونیورسٹی کے سریراج اسپتال کے محققین کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق سے ثابت ہوگیا ہے کہ زنک آکسائڈ کے نینو پارٹیکلز (زیڈنو – این پیز) سے پاؤں میں پسینے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بیکٹریا اور بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جس کی بنیاد پر محققین نے رائل تھائی ایئرفورس کی مدد سے ZnO-NP-coated جرابیں تیار کرلی ہیں۔

رائل تھائی ایئرفورس سے تعلق رکھنے والے تحقیقی مطالعے کے مرکزی مصنف پنیاوے اونگسری نے بتایا کہ ZnO-NP-coated جرابیں پیروں کی بدبو ختم کرنے اور پیٹڈ کیراٹولیسس (ایک طرح کا بیکٹیریل انفیکش) کو روکنے میں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔

محققین کا دعویٰ ہے کہ ZnO-NPs کے اینٹی بیکٹیریل، محفوظ اور انسانی جلد کے ساتھ مطابقت ہونے کی وجہ سے ان جرابوں کو پذیرائی ملے گی اور یہ جرابیں پیروں کی ناخوشگوار بیماریوں کو روکنے کے لئے استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بھی استعمال ہو سکیں گی۔

واضح رہے کہ یہ ٹرائل 14 تھائی نیول ریٹنگ اسکول میں 148 کیڈٹوں پر کیے گئے جو کہ ڈبل بلائنڈ ، بے ترتیب اور کنٹرول ٹرائل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے