روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالرسستا،اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی برقرار رہا۔

انٹر بینک مبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 35 پیسے مزید کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 46 پیسے رہی۔

رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 79 پیسے کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوکر 159 روپے 70 پیسے ہے۔

[pullquote]پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی[/pullquote]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 789 پوائنٹس اضافے سے 41071 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 804 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 86 رہی۔

بازارمیں آج 400 کمپنیوں کے 35 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 11 ارب 70 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 119 ارب روپے بڑھ کر 7584 ارب روپے ہے۔

[pullquote]ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا[/pullquote]

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں آج 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی: دس گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 98 ہزار 251 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے 1918 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے