امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا، سونے کی قیمت بھی گرگئی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا، کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے کم ہوکر 158 روپے 91 پیسے پر آگیا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہو کر 158روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

[pullquote]عالمی مارکیٹ میں اضافےکے باوجود ملک میں سونے کی قیمت گرگئی[/pullquote]

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700روپے کمی کے بعد ایک لاکھ14ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت 600 روپےکی کمی کے بعد 98 ہزار 251 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر 5 ڈالر کے اضافے کے بعد 1957 ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کےاختتام پر بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے