سونم کپور کو راج کماری پکارا جانے لگا

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ”پریم رتن دھن پائیو“ کی کامیابی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ اداکارہ کو راج کماری کے نام سے بھی پکارا جا رہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ساوریا“ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد سراہا جبکہ اداکارہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک کوئی بلاک بسٹر فلم دینے میں ناکام رہی تھیں تاہم فلم ”پریم رتن دھن پائیو“ ان کے کیرئیر کی بلاک بسٹر فلم بن گئی ہے جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

سونم کپورنے ایک میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ فلم ”پریم رتن دھن پائیو“ میں میرے کردار کو بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد لوگ مجھے راج کماری کے نام سے مخاطب کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کامیابی پر کئی سپر اسٹارز نے مجھے مبارکباد بھی پیش کی ہے جس پر بے حد خوش ہوں تاہم اب میری یہی کوشش ہے کہ اپنی اداکاری سے اسی طرح سب کو متاثر کروں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے