گوادرائیرپورٹ کے لیے اراضی مختص، سب سے بڑافضائی اڈا ہوگا

حکومت بلوچستان نے گوادر میں عالمی سطح کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے چار ہزار تین سو ایکڑاراضی مختص کردی ہے۔ حکومت چین کے اشتراک سے نئے سال کے آغاز پر گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کردی جائے گی جبکہ منصوبے پر 247اعشاریہ22ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ تکمیل 30ماہ کی قلیل مدت میں ہوگی۔

حکومت بلوچستان کے ذرائع نے ’اے پی پی‘کو بتایا کہ گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے کی لمبائی 12 ہزار فٹ ہوگی ۔ اس طرح یہ پاکستان کاسب سے بڑائیر پورٹ ہوگاجس میں سفر کی جدید ترین عالمی معیار کی سہولیات ہوں گی۔

گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر سے پاکستان کے مجموعی تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف جنوبی وسط اشیاء اور مڈل ایسٹ کے تجارتی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ علاقائی ٹرانسپورٹ اور تجارت کیلئے بھی گوادر مرکزی حیثیت کا حامل پورٹ بن جائے گا۔

بلوچستان حکومت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ گوادر کے عوام کیلئے اس شہر اور علاقے کی ترقی کے عمل میں بھر پور شرکت صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں شرکت داری کے لیے اہم اقدامات وفیصلہ سازی کی جارہی ہے تاکہ بلوچستان خصوصاً گوادر کے عوام پر ترقی کے اثرات نمایاں ہوسکیں۔

گوادر کی صنعتی ترقی کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے بھی ریلوے اسٹیشن اورریلوے یارڈ کی تعمیر کیلئے 91کروڑ روپ کی لاگت سے اراضی خرید کرلی ہے جبکہ گوادر کا شغر روڈ پرریلوے لائن بچھانے کے لیے بھی جامع منصوبہ تیار کیا جارہا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے