روپیہ مزید مستحکم، سونا سستا، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

ملکی معیشت کے حوالے سے مسلسل مثبت اشاریے سامنے آرہے ہیں اور آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مستحکم ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان رہا اور سونا بھی سستا ہوگیا۔

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 20 پیسے کم ہوکر 158 روپے 48 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 61 اور نومبر کے 8 کاروباری دنوں میں ایک روپیہ 70 پیسے کم ہوچکی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہوکر 158 روپے 25 پیسے ہے۔

[pullquote]سونا مزید سستا [/pullquote]

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 86 روپےکم ہوکر 96 ہزار 22 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 3 ڈالر کم ہوکر 1874 ڈالر فی اونس ہے۔

[pullquote]اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان [/pullquote]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا ملاجلا دن رہا اور 100 انڈیکس 44 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 41 ہزار سے ایک سو پوائنٹس نیچے گرا البتہ کاروبار کا اختتام 41 ہزار 197 پر کیا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج تین ارب روپے کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 574 ارب روپے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے