رگبی لیگ کے اسٹار کیتھ ٹیٹمس تربیت کے دوران انتقال کر گئے

رگبی لیگ کے 20 سالہ نوجوان اسٹار کیتھ ٹیٹمس کے اچانک انتقال نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔

مینلے ورنگاہ سی ایگلز کلب کے مطابق نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کے سڈنی میں تربیتی سیشن کے دوران اچانک پیٹ میں مروڑ ہوئی۔

پیٹ میں مروڑ کے باعث 20 سالہ نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے۔

رگبی لیگ کے اسٹار کے اچانک انتقال نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

انتہائی پھرتیلے اور مضبوط جسم کے مالک کیتھ ٹیٹمس کی ناگہانی موت پر اسپورٹس شخصیات کی جانب سے بھی رگبی اسٹار کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے