میراڈونا کو سپرد خاک کر دیا گیا

عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائن کے فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کو بونس آئیرس کے قریب ایک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی آخری رسومات میں قریبی دوستوں اور گھر والوں نے شرکت کی۔

تدفین سے قبل میراڈونا کے جسد خاکی کے تابوت کو بونس آئیرس کے ایک تاریخی مرکزی چوک پر عوام کے آخری دیدار کے لیے رکھا گیا تھا جہاں سے بعد ازاں ان کے تابوت کو قبرستان پہنچایا گیا۔ میراڈونا کے لاتعداد مداح ان کے تابوت کے گرد جمع ہوئے۔

دنیا کے فٹ بالرز کے ایک درخشاں ستارے کی حیثیت رکھنے والے میرا ڈونا کا انتقال بُدھ کو حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب ہوا تھا۔ بیونس آئرس میں میراڈونا کے تابوت تک ان کے سوگواروں کی رسائی محدود رکھنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں شائقین اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے