ماڈل و اداکارہ ربیا چوہدری نے گلوکار میکال حسن سے طلاق لے لی

ماڈل و اداکارہ ربیا چوہدری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے لڑکیوں کو خصوصی پیغام بھی دیا ہے۔

پاکستانی مختصر فلم ‘بینچ میں اداکاری کرنے والے ربیا چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکار و موسیقار میکال حسن سے طلاق کے بارے میں بتایا۔

ربیا چوہدری نے بتایا کہ ‘میں نے کچھ سالوں پہلے شادی کی تھی اور اب میں نے طلاق لے لی ہے، میں نے کبھی اپنی نجی زندگی لوگوں کے سامنے نہیں رکھی کہ وہ اس کے بارے میں باتیں کریں، اب تو آپ سب لوگوں کو معلوم ہو ہی گیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ طلاق کا مطلب کسی قسم کا غم یا موت نہیں ہوتا کہ ہائے یہ کیا ہوگیا، ہائے بچی کی زندگی تباہ ہوگئی، اس کا یہ بھی مطلب ہو سکتا ہے کہ ‘بچی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی’۔
ربیا چوہدری نے بتایا کہ یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ان تمام خواتین کے بارے میں ہے جنہیں یہ محسوس کروایا جاتا ہے کہ شادی کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بار بار ان کے اپنے شوہر یا سسرال والے یہی کہتے ہیں کہ تمہارے اندر ہی کوئی مسئلہ ہو گا، اچھی بیوی بننے کے لیے انہیں خود کو ہی تبدیل کرنا ہوگا۔

آخر میں اداکارہ و ماڈل ربیا چوہدری نے کہا کہ الحمداللہ میں خوش ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا، چھوڑو بے کار کی باتوں میں، کہیں بیت نہ جائیں رینا۔

خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ ربیا چوہدری نے چار سال قبل 2016 میں گلوکار میکال حسن سے شادی کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے