عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ،قیمت 39.60 ڈالر فی بیرل

اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار کم نہ کرنے کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے ،37 سینٹ کمی کے بعد39.60 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا س کے بعد آج ایشیائی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے ۔

یو ایس بینچ مارک ویسٹ ٹیساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کے سودے سے سینتیس سینٹ کمی کے بعد انتالیس ڈالر ساٹھ سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے ہیں جبکہ برینٹ کروڈ کے جنوری کے سودے بارہ سینٹ کمی کے بعد بیالیس ڈالر اٹھاسی سینٹ فی بیرل میں بند ہوئے ۔

ماہرین کے مطابق تیل کی پیداوار برقرار رہنے کی صورت میں قیمتوں میں گراوٹ کی موجودہ سطح برقرار رہنے کی توقع ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے