قندیل کی زندگی پر مبنی فلم کی امریکا کے سب سے بڑے دستاویزی فلم فیسٹیول میں نمائش

پاکستان کے ملٹی میڈیا پروڈکشن ہاؤس شرمین عبید چنائے فلمز کی لائف ٹوشارٹ نامی حالیہ دستاویزی فلم امریکا کے سب سے بڑے دستاویزی فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی۔

فلمی دنیا کا سب سے متعبر ایوارڈ ‘آسکر’ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کی فلم قندیل بلوچ کی زندگی اوران کے غیرت کے نام پر قتل پر بنائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی 26 سالہ قندیل بلوچ کو اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔

شرمین عبید چنائے فلمز کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ شرمین عبید چنائے اور ایم ٹی وی ڈاکس کی لائف ٹو شارٹ نامی حالیہ دستاویزی فلم نے امریکا کے سب سے بڑے دستاویزی فیسٹیول ڈی اور سی این وائی سی کے 11 ویں ایڈیشن میں ڈیبیو کیا ہے۔

دستاویزی فلم کی ہدایت کار صفیہ ظفر عثمانی کا کہنا ہے کہ اس دستاویزی فلم کی تیاری میں 3 سال سے زائد عرصہ لگا اور اب جب یہ فلم دنیا کے سامنے پیش کی جانے کے لیے تیار ہے تو میں گھبراہٹ کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ پرجوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ قندیل اپنی ذاتی شناخت بنانے کے حوالے سے بڑے خواب رکھتی تھی لیکن میں ہر بار خوفزدہ ہوجاتی ہوں جب یہ محسوس کرتی ہوں کہ ہر عورت اس بنیادی حق کی استطاعت نہیں رکھتی کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزارنے کا انتخاب کرے تاہم میں اس دن کے لیے زندہ رہنا چاہتی ہوں جب ایک عورت کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لیےاپنی زندگی کی قیمت ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

قندیل بلوچ پر بنائے جانے والی دستاویزی فلم امریکا کے سب سے بڑے ڈاکومینٹری فیسٹیول ڈی اور سی این وائی سی کے لیے منتخب کی جانے والی 12 شارٹ لسٹ کی جانے والی دستاویزی فلموں میں شامل تھی۔

گزشتہ برس اس انتخاب میں 10 میں 7 دستاویزی فلموں کو آسکر شارٹ لسٹ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا جب کہ ڈی او سی این وائی سی کی بقیہ 3 فلموں کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔

دستاویزی فلم کی ہدایت کارصفیہ ظفر عثمانی اور شریک ہدایت کار سعد محمد زبیری ہیں جب کہ فلم کی پروڈیوسر شرمین عبید چنائے، ایگزیکٹو پروڈیو شیلایونس اور گائے اوسیری، سینیمیٹوگرافر نادر صدیقی اور ایڈیٹر مشل آدھامی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے