پاکستانیوں نے 2020 میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

عالمی سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے پاکستان سرچ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں سال 2020ء کے دوران ،پاکستان میں گوگل پر تلاش کے اجتماعی رجحانات کی عکاسی کی گئی ہے، تاہم، کسی بھی دوسرے سال کی مانند، اس سال بھی پسندیدہ کھیل پر مبنی رجحان تمام اقسام کی تلاش پر چھایا رہا۔

سنہ 2020ء میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ اپنے پسندیدہ کھیل کرکٹ کے حوالے سے معلومات جاننے کی کوشش کی اور پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جن موضوعات کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ درج ذیل ہیں۔

⦁ کورونا وائرس

⦁ پاکستان بمقابلہ زمبابوے

⦁ گوگل کلاس روم

⦁ یو ایس الیکشن 2020ء

⦁ پی ایس ایل 2020ء

⦁ بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ

⦁ انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

⦁ انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

⦁ ورلڈومیٹرز (Worldometers)

[pullquote]گوگل کا ایئر اِن سرچ (Year in Search) کیا ہے؟[/pullquote]

گوگل ہر سال تلاش کی غرض سے کیے جانے والے کھربوں استفسارات کا جائزہ لے کر انٹر نیٹ کی حقیقی قوت کو پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، تلاش (Searches) کے اختتام پر، جن سے سال کے دوران بلند ترین رجحانات نمایاں ہوتےہیں، انہیں مختلف ٹولز کی مدد سے تلاش کے حوالے سے عالمی، علاقائی، ماضی اور حال کے رجحانات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

گوگل سرچ ٹولز کو کبھی بھی کسی انفرادی استعمال کنندگان کی شناخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ گوگل بے نام اور مجموعی شماریات پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ، مذکورہ عرصے کے دوران، تلاش کی غرض سے بعض استفسارات کتنی مرتبہ کیے گئے۔

عام صارفین کیلئے بھی یہ ٹولز تمام سال دستیاب رہتے ہیں جہاں صارفین trends.google.com سے سیکھ بھی سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے