لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 لیگ کے لیے مشروط این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ابو ظبی ٹی 10 لیگ کے لیے این او سی دیے جائیں گے لیکن جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریزکے کھلاڑیوں کو بائیو سکیورببل میں آنا لازمی ہوگا۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ سیریز کے لیے منتخب کرکٹرز کے لیے 3 فروری کو رپورٹ کرنا لازمی قرار دیا جائے گا اور کرکٹرز کو لاہور کے بائیو سکیور ببل میں رپورٹ کرنا ہوگی۔
ابوظبی ٹی ٹین لیگ 28 جنوری سے 6 فروری تک منعقد ہوگی۔