اداکارہ گوہر خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

بگ باس سیزن 7 کی فاتح بھارتی اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

گزشتہ روز کرسمس کے تہوار کے موقع پر اداکارہ گوہر خان کا ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ نکاح ہوا اور دونوں ہی اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دیے۔

گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زید دربار کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’قبول ہے’ لکھا۔

نکاح کے موقع پر گوہر خان نے سفید اور گولڈ رنگ کا عروسی جوڑا ملبوس کیا ہوا تھا جب کہ زید دربار نے بھی ان کے لباس سے میچ کرتی شیروانی زیب تن کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے