ایف بی آر نے پچھلے سال سے دگنا ٹیکس اکٹھا کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پچھلے سال سے دگنا ٹیکس اکٹھا کرلیا۔

ایف بی آر کے مطابق 8 دسمبر 2020 تک 17 لاکھ 68ہزار ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کیے جبکہ 8 دسمبر سے اب تک مزید 3 لاکھ 77 ہزار گوشوارے داخل ہو چکے ہیں۔

ٹیکس سال 2020 کیلئے اب تک 21 لاکھ 90 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں جبکہ اس ضمن میں گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 31 ارب روپے اکھٹا ہوا ہے۔

پچھلے سال اس عرصہ میں 19 لاکھ 83 ہزار گوشوارے جمع ہوئے اور ادا شدہ انکم ٹیکس 16 ارب روپے تھا، اس طرح اس سال گوشواروں کے ساتھ دگنا ٹیکس جمع ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے