قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر کرکٹر آصف علی نے بتایا کہ ’الحمد اللہ، اللہ نے ہمیں بیٹے محمد امیر حمزہ کی نعمت سے نوازا ہے، اللہ اسے لمبی اور صحت مند زندگی عطا کرے‘۔
قومی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں دعاؤں میں یاد رکھنے والے اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیاگیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹر آصف علی کی 2 سالہ بیٹی نور فاطمہ کینسر میں مبتلا ہونے کے سبب انتقال کرگئی تھیں۔