انسان سے بہتر ڈانس کرنے والے روبوٹ کی ویڈیو وائرل

بوسٹن: انسان نما روبوٹ بنانے والی مشہور کمپنی بوسٹن ڈائنامکس کی جانب سے روبوٹس کو ڈانس سکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں روبوٹس انتہائی ماہرانہ انداز میں رقص کی ادائیں دکھاتے ہیں اور اچھلتے کودتے روبوٹ اس طرح قدم رکھتے ہیں جو ماہر ڈانسر بھی نہیں کرسکتے۔

اس کی وائرل ہوتی ہوئی ویڈیو ہزاروں لاکھوں افراد نے دیکھی ہے۔ اس سے قبل بوسٹن ڈائنامکس کے روبوٹ مختلف کرتب دکھانے، الٹی چھلانگ لگانے، پارکر، برتن دھونے اور دروازے کھولنے جیسے کام کرچکے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انہوں نے 1960 کے ایک مشہور گانے ’ ڈو یو لوو می‘ پر ڈانس کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ روبوٹ کی اس مہارت کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ آخر وہ کسطرح اپنا توازن قائم رکھتےہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=fSFmTLeS0J4&feature=emb_logo

اس ویڈیو کو دیکھتے وقت کئی مرتبہ یہ خیال آتا ہے کہ انسان کسطرح کی مشینوں سے زبردست ڈانس کرواسکتا ہے اور کئی مرتبہ تو ان پر سی جی آئی اینی میشن کا گمان ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ بوسٹن ڈائنامکس کمپنی ہیونڈائی کار ساز کمپنی نے ایک ارب ایک کروڑ ڈالر میں خرید لی ہے۔ بوسٹن ڈائنامکس کی بنیاد 1992 میں رکھی گئی تھی جس نے پہلے چوپائے روبوٹ بنائے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے