ویرات اور انوشکا کی بیٹی کی جھلک انٹرنیٹ پر وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے ننھی پری کی آمد کے اعلان کے بعد سے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی نے بھی ننھی پری کا استقبال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر کمبل میں لپٹی بچی کے پیروں کی پہلی تصویر شیئر کی۔

شیئر کی گئی تصویر میں بچی کو خوش آمدید کہا گیا اور ساتھ ہی بے حد خوشی، فرشتہ گھر میں کا عنوان درج کیا گیا۔

ویرات کوہلی کے بھائی کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد یہ انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے ہی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ انوشکا شرما کا ووگ میگزین سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں اور ویرات کوہلی اپنے بچے کو بدتمیز نہیں بنانا چاہتے اس لیے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے، ہم نے اس بارے میں بہت سوچا اور ہم یقینی طور پر اپنے بچے کو عوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے لہٰذا ہم اپنے بچے کوسوشل میڈیا میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے