دنیائے باسکٹ بال کے مشہور کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرلیا

امریکا کے مشہور باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

اسٹیفن جیکسن کا تعلق امریکا کے شہر ہیوسٹن سے ہے اور وہ دنیائے باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی ہیں۔

اسٹیفن جیکسن نے اپنے کیرئیر میں 14 سیزن کھیلے ہیں اور ان کے 12 ہزار سے زائد پوائنٹس ہیں۔

اسٹفین جیکسن نے 2015 میں لیگز سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

معروف کھلاڑی نے خود ہی انسٹاگرام پر اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسجد میں سب کے سامنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرتے ہیں۔

اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی مشہور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اسٹیفن کو مبارکباد دینے سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے