واٹس ایپ : ویب اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروادی

[pullquote]نیا واٹس ایپ فیچر مزید صارفین کی پہنچ میں[/pullquote]

واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے بیٹا میں آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر مزید صارفین کو بھی فراہم کردیا ہے۔

ویب بیٹا انفو نامی اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ واٹس ایپ نے مزید صارفین کے لیے ویب اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروادی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیچر آج نئی ریلیز کے ساتھ فراہم کیا جائے گا مگر تمام صارفین تک رسائی کے لیے واٹس ایپ مزید کچھ وقت لے گا۔

واضح رہے کہ بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی میسنجنگ ایپ واٹس ایپ نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ برس براؤزر اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

اس سے قبل یہ بیٹا فیچر تھا جس تک رسائی چند صارفین تک کو ہی حاصل تھی۔

خیال رہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین اسمارٹ فون کی طرح ڈیسک ٹاپ پی سی یالیپ ٹاپ پر بھی کال موصول کر سکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے