گلگت بلتستان میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

نلتر میں فائرنگ سے ہونے والی 6 ہلاکتوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی بی میں فائرنگ کرنے، ہتھیار لے کر چلنے اور نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل نلتر پائن میں ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی قرار دیتے ہوئے مقدمے میں نامزد 16 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے