اگلے 100 برسوں تک زمین اپوفس نامی سیارچے سے محفوظ رہے گی: ناسا کی تصدیق

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے تصدیق کی ہے کہ اپوفس سیارچہ اگلے 100 سالوں تک زمین سے نہیں ٹکرائے گا۔

2004 میں اس سیارچے کی دریافت کے بعد ناسا نے اپوفس کو زمین کیلئے سب سے خطرناک سیارچہ قرار دیا تھا۔

ناسا نے ابتداء میں 2029 پھر 2036 اور 2068 میں سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن اب نئے تجزیے کی بنیاد پر ناسا نے یہ خطرہ مسترد کردیا ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اپوفس سیارچے سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ اگلے 100 سالوں تک زمین سے نہیں ٹکرائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے