گھر ہے نا کوئی ٹھکانا، مجھے چلتے جانا ہے چلتے جانا ، صبا قمر

اداکارہ اورماڈل صبا قمر نے کہا کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے اْن کا کوئی گھر نہیں ہے

صبا قمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ پاکستان کے دوست ملک تْرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔تصویروں میں اداکارہ نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

صبا قمر نے اپنی دلکش تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں ایک آرٹسٹ ہوں جس کا کوئی گھر اور کوئی ٹھکانہ نہیں ہے ۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘مجھے بس چلتے جانا ہے اور چلتے جانا ہے ۔صبا قمر کی اس پوسٹ کو اْن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صبا قمر کی میوزک ویڈیو چنگاریاں جاری ہوئی تھی جس میں مصطفی زاہد نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے