موبائل پر یوٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کیا نئی تبدیلی سے آگاہ ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ یوٹیوب اپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے نئی ویڈیو سیٹنگ ریزولوشن متعارف کروارہا ہے۔

اب تک یوٹیوب موبائل صارفین کو ویڈیو پلے بیک کے ساتھ آٹو آپشن کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے آٹو آپشن ویڈیو کوالٹی صارف کی انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کے مطابق خود کار طریقے سے ایڈیجسٹ ہوجاتی ہے۔

تاہم اس نئی تبدیلی کے ساتھ ویڈیو کے کوالٹی مینیو میں صارفین کو چار آپشن(آٹو، پکچر کوالٹی ، ڈیٹا سرور اور ایڈوانس) فراہم کیے جائیں گے جس سے صارفین موبائل ڈیٹا کو زیادہ بہتر طریقے سے بچاسکیں گے۔

پہلا آپشن: آٹو پہلے کی طرح کام کرے گا۔

دوسرا آپشن :ہائر پکچر کوالٹی کا آپشن بہتر معیار کے لیے زیادہ ڈیٹا استعمال کرے گا۔

تیسرا آپشن: اگلا آپشن ڈیٹاسرور کا ہے جو ڈیٹا کم خرچ کرے گا اور اس آپشن سے پکچر کوالٹی 480P تک محدود ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اگر صارف ڈیٹا سیور آپشن منتخب کرتا ہے تو تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ ویڈیو پلے بیک ہائر ریزولیشن کی ہوجائے گی۔

چوتھا آپشن: ایڈوانسڈ مینیو کا ہے جہاں صارف کو ویڈیو پلے بیک کے لیے ویڈیو پلے لسٹ کی لسٹ مل جائے گی لیکن ان تبدیلیوں کا اطلاق صرف موجودہ ویڈیو پر ہی ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے