عرفان خان کی پہلی برسی پر مداحوں کی جانب سے خراج تحسین

بالی وڈ اور ہالی وڈکی 100سے زائد فلموں میں کام کرنے والے معروف بھارتی اداکار عرفان خان کے انتقال کو ایک سال ہوگیا ہے اور مداح آج ان کی پہلی برسی منا رہے ہیں۔

53 سالہ عرفان خان گذشتہ سال 29 اپریل کو انتقال کرگئے تھے، وہ کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عرفان خان کئی ماہ سے کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور چند ماہ قبل لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے۔

اداکار عرفان خان نے ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم، لنچ باکس اور پیکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

ان کی ہالی وڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی امیزنگ اسپائیڈرمین شامل ہیں۔

عرفان خان کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے بڑے بیٹے بابل خان سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے