ماضی کی ورسٹائل اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

آرٹ اور کمرشل فلموں کی وراسٹا ئل بالی وڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے۔

بالی ووڈ کی چاکلیٹی اداکارہ سمیتاپاٹیل نے17 اکتوبر 1955میں پونا میں جنم لیا،وہ تھوڑا عرصہ اداکاری کے میدان میں رہیں لیکن ان مٹ نقش چھوڑ گئی۔

ایک دہائی کے اندر انہوں نے 80 فلموں میں اپنے دور کے نامور اسٹارز دلیپ کمار ، امیتابھ بچن ، نصیر الدین شاہ ، راج ببر ، راجیش کھنہ کے مقابلے میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ابھی وہ پردہ اسکرین پرکامیاباں سمیٹ رہی تھیںکہ13 دسمبر 1986 کو بیٹے پرتیک ببر کی پیدائش کے وقت کچھ پیچیدگیاں پیدا ہونے کے باعث صرف31 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں مگر وہ اپنے چاہنے والوں کے دل میں آج بھی زندہ ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے