سکھر-عدالت نے قبرستانوں پر قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سندھ بھر میں قبرستانوں سے قبضے ختم کرانے کیلئے لیے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دے دیا ہے عدالت نے اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان ہیں قبرستان کا احساس اور احترام کرنا چاہیے-

سندھ بھر میں قبرستانوں پر قبضوں کے خلاف ایڈووکیٹ سہیل میمن کی دائر پٹیشنس پر سندھ ہائی کورٹ کی ڈبل بینچ نے سماعت کی عدالت نے سندھ بھر میں قبرستانوں سے قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے حکم دیا کہ تمام ڈپٹی کمشنر قبضے ختم کرا کے رپورٹ پیش کریں،اس موقع پر بینچ کے سینیئر جج جسٹس آفتاب احمد گورڑ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قبرستان کا احترام اور تقدس ہے ہم مسلمان ہیں پھر بھی قبرستانوں پر قبضہ کرنے سے باز نہیں آتے ہم سب کو مرنا ہے قبرستان کا احساس ہونا چاہیے تمام قبرستانوں کو چار دیواری دے کر محفوظ کیا جائے جب کے عدالت میں رپورٹ نہ دینے والے ڈی سیز کو نوٹس جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا-

ایڈووکیٹ سہیل میمن نے آئی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی قبرستانوں کی زمینوں پر قبضے کر کے مکانات اور دکانیں بنائی گئی ہیں. جب کہ روہڑی کا قبرستان کوڑے کا ڈھیر بن چکا تھا. دو سال پہلے اس سلسلے میں جمع کرائی گئی پٹیشن پر عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے. اب انتطامیہ کو چاہئے کہ جلد از جلد اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے