شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں، پہلی بیوی کو راضی کرنے پر نام بتاؤں گی : حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے تاہم انہوں نے اب تک شوہر کی شناخت نہیں ظاہر کی ہے۔

میڈیاسے خصوصی گفتگو میں حریم نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے، وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں۔

حریم کا کہنا تھاکہ میرےشوہرکراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ شوہر چند روزمیں اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے جس کے بعد سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔

حریم شاہ کا کہنا تھاکہ اپنے شوہرکی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی اور شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جارہی ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے