[pullquote]عامر خان اور کرن راؤ میں علیحدگی کیوں ہوئی؟ قریبی دوست نے سب بتادیا[/pullquote]
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ میں 15 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔
عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی 15 سالہ رفاقت ختم ہوگئی اور آج دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا ہے جبکہ مسٹر پرفیکشنسٹ اور کرن راؤ کا ایک بیٹا آزاد بھی ہے۔
مشہور جوڑی کی علیحدگی کی وجہ جاننے کیلئے ساری دنیا بے تاب ہے اور سوشل میڈیا پر بھی طرح طرح کی باتیں کی جارہی ہیں تاہم اب عامر خان کے قریبی دوست امین حاجی نے علیحدگی کی وجوہات بتادی ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں امین حاجی کا کہنا تھاکہ عامر اور کرن کے درمیان لاک ڈاؤن میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے اور مجھے فروری میں دونوں کے اختلافات کا پتا چلا تو بے حد دکھ ہوا۔
امین نے بتایا کہ دونوں کے اختلافات ختم کرانے کیلئے بات کی تو میری آنکھیں نم ہوگئیں اور دونوں سے بڑی التجا کی کہ علیحدگی نہ اختیار کریں لیکن آج وہ خبر سننے کو مل ہی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ عامر اور کرن کے درمیان علیحدگی کی وجہ جاننے کیلئے سب ہی بیتاب ہیں لیکن علیحدگی کے اعلان کے وقت بھی دونوں لداخ میں فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ اس فلم کی پروڈیوسر کرن ہی ہیں۔
امین حاجی نے مزید بتایا کہ رشتہ ٹوٹنا ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ عامر شاید کام کی وجہ سے گھر کو وقت نہیں دے پا رہے ہوں، اسی وجہ سے ایسا ہوا ہو۔
ان کا کہنا تھاکہ عامر کی علیحدگی کی کئی وجوہات بیان کی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی اور آگیا ہے، اس کی میں تردید کرتا ہوں کیونکہ ایسا ہوتا تو مجھے ضرور علم ہوتا۔
خیال رہے کہ امین حاجی اور عامر خان 2 دہائیوں سے زیادہ آپس میں دوست ہیں اور ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔
[pullquote]عامر خان کی علیحدگی، فاطمہ ثناء کیوں ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں؟[/pullquote]
عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے علیحدگی کی تصدیق کیے جانے کے بعد فاطمہ ثناء شیخ کا نام بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پر بن گیا اور لوگوں کی جانب سے عامر خان کے حوالے سے کئی انکشافات بھی کیے جانے لگے۔
سوشل میڈیا صارفین عامر خان کی علیحدگی کی وجہ فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دے کر مختلف تبصرے اور میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے تعلقات کی خبریں کچھ سال سے زیر گردش تھیں۔
کچھ افراد کی جانب سے نے عامر اور کرن راؤ کی علیحدگی کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ کی تصاویر بھی شیئر کیں اور انہیں ایڈوانس مبارک باد بھی پیش کیں۔
اس کے علاوہ کچھ افراد نے عامر خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ ان کا صرف قد چھوٹا ہے، باقی کام ان کے بڑے ہیں ۔
کچھ ٹوئٹس میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ تو 2016 کی فلم ’دنگل‘ سے ہی خدشہ تھا کہ عامر خان کا اگلا ہدف اداکارہ فاطمہ ثنا ہوں گی۔
ایک ٹوئٹ میں صارف عامر خان کی بیٹی ارا اور فاطمہ ثنا کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ارا کو نئی والدہ کی مبارک باد دیتے دکھائی دئے۔
یاد رہے کہ بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی جانب سے آج علیحدگی کی تصدیق کی گئی تھی۔
[pullquote]عامر خان کی علیحدگی پر فاطمہ ثناء شیخ کا بیان سامنے آ گیا[/pullquote]
بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی علیحدگی کی وجہ قرار دی جانے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کا بھی بیان سامنے آ گیا۔
عامر اور کرن کی جانب سے علیحدگی کی تصدیق کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر نوجوان اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کو ان کی شادی ٹوٹنے کی وجہ قرار دیا جارہا تھا۔
فاطمہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہے کہا ہے کہ ان خبروں نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے کیونکہ اس طرح کے معاملات کا انہوں نے اتنے بڑے لیول پرپہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔
فاطمہ کے مطابق بہت سے لوگ جن سے ان آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں لیکن انہیں بالکل نہیں معلوم کہ سچائی کیا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب لوگ ایسی خبریں پڑھتے ہیں تو اُنہیں لگتا ہے کہ میں اچھی انسان نہیں ہوں ۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے مگر اب بھی کبھی کبھی ایسی باتیں مجھے دکھ پہنچاتی ہیں۔
یاد رہے فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ٹھگس آف ہندوستان‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔