ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کورونا ویکسین کی مد میں منظور کیا ہے، قرض کی رقم صرف کورونا ویکسین خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض سے پاکستان میں ویکسی نیشن پروگرام کو مستحکم کیا جائے گا اور قرض سے پاکستان کو تین کروڑ 98 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسی نیشن پروگرام کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے