میرا کمرہ عدالت میں اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے رو پڑیں

لاہور : اداکارہ میرا تکذیبِ نکاح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

انہوں نےعدالت کو بتایا کہ عتیق الرحمان نے ایک فلم کی عکس بندی میں نکاح کے سین کو اصل نکاح کی ویڈیو کے طور پر پیش کیا، ادکارہ میرا اس موقع پر جذباتی ہوگئیں۔

اداکارہ میرا کمرہ عدالت میں بھی رونے لگیں اور چیخ چیخ کر بولتی رہیں، عدالت نے انہیں چیخ چیخ کر بولنے سے منع کیا۔ ادکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ جھوٹ کا کام کرتی ہیں، اداکاری جھوٹ ہے، وہ شوٹنگ کے دوران جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں۔

بعد ازاں اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے عتیق الرحمان کے ساتھ جھوٹے نکاح کے کیسز کے باعث فلم انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

میرا نے کہا کہ میرے کیسز کے باعث سرمایہ کار پیچھے ہٹ گئے اور پاکستان آنے والی فنڈنگ رُک گئی۔

ادکارہ میرا کی ویڈیو کی شہادت پر عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلا کو 5 اکتوبر کو دلائل کے لیے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے