ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،جبکہ سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی

آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ملکی تاریخ میں مہنگی ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ ستمبر کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوکر 170 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکی یہ بلند ترین اختتامی قیمت ہے، ستمبر میں ڈالرکی قدر 4 روپے27 پیسے بڑھی ہے جب کہ جولائی سے ستمبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 13 روپے 11 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ بڑھ کر 173 روپے 50 پیسے ہے۔

[pullquote]سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی[/pullquote]

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 200 روپےکم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپےکمی کے بعد 1لاکھ 13 ہزار 500روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونےکی قدر 172 روپےکم ہوکر 97ہزار 308 روپے ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 18 ڈالرکم ہوکر 1723 ڈالر فی اونس ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے