اسلام آباد: حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے
کالعدم تنظیم فرانسسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردار، معاہدے کے مطابق
کالعدم تنظیم آٰٰئیندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرےگی،
آٰٰئیندہ کالعدم تنظیم بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارےمیں شریک ہو گی،
حکومت نے کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی،
دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہو گا،
دھرنے کے شرکا آج رات تک راستہ کھول دیں گے،
شرکا ایک سے دو روز میں واپس گھروں کو جائیں گے،
حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی،
دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گا،
کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور گارنٹر معاہدے کےلیے کردار ادا کیا، حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے